You are here
Home > پا کستا ن > یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔۔۔!!! عمران خان شہباز شریف کو گرفتار کرا کے کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ (ن)لیگ نے بڑا دعویٰ کر دیا

یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔۔۔!!! عمران خان شہباز شریف کو گرفتار کرا کے کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ (ن)لیگ نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ملک پر مسلط ہیں، 2018 کے آر ٹی ایس کو بٹھانے کا تسلسل جاری ہے، گلگت بلتستان کے انتخابات آ رہے ہیں، یہ شہباز شریف کو گرفتار کرانا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب


نے کہا کہ جب ایک سلیکٹڈ حکومت عوام کا مینڈیٹ لے کر نا آئی ہو تو وہ پاکستان کی نہ عوام کی ترجمانی کر سکتی ہے اور نا ہی اُن کی تکلیف اور فلاح کیلئے کام کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کیخلاف دی جانے والی درخواست میں بھی جعلسازی کی گئی، شہباز شریف کیخلاف 58 والیم پر مشتمل ریفرنس دائر کیا گیا، 58 والیم اور 110 گواہوں کے بیانات میں ایک لفظ شہباز شریف کیخلاف نہیں، شہباز شریف 60 دن نیب کے عقوبت خانے میں تھے، شہباز شریف کیخلاف ریفرنس دائر ہوچکا، اب گرفتاری کیوں ضروری ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایک نالائق اور کرپٹ ٹولہ پاکستان پر مسلط کیا گیا، یہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین نیب کو مالم جبہ، بلین ٹری سونامی، آٹا چوری کا رنگ لیڈر نظر نہیں آتا، عمران خان نیب کے ذریعے شہباز شریف کو کیوں گرفتار کرانا چاہتے ہیں؟ قانون کا قتل کر کے اپنی مرضی کے مطابق استعمال کیا گیا، شہباز شریف اے پی سی کے ہر فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہےکہ ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے،میں نے اگر ٹیلیفونک ڈیٹا آوٹ کر دیا تو قیامت آ جائے گی ، مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزاز کی بات ہے ۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے اگرٹیلی فون ڈیٹاآوٹ کر دیاتو قیامت آجائے گی،آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزازکی بات ہے،مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ،آپ ملاقات کرتے ہیں میں باہرانتظار کررہاہوتاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مریم نوازنے نوازشریف کو بہت نقصان پہنچایاہے ، نوازشریف کواقتدارسے نکالنے والی مریم نوازہیں،مر یم نواز نے پہلے بھی اپنے والد کو مشکل میں ڈالاہے،نوازشریف نےجوتقریر کی وہ جندال کی تقریرتھی۔ انہوں نےکہاکہ نہ دھرناہو گا نہ استعفےہوںگے،یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک عدم اعتمادنہیں لائیں گے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےسیاست میں برے دن چل رہے ہیں،اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے،اپوزیشن جہاں جلسہ کرے گی ،وہاں میں بھی جلسہ کروں گا،سارے چور اور ڈاکو جیل میں ہوں گے ، وزیراعظم کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔


Top