You are here
Home > پا کستا ن > سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟ جان کر سب کے لیے یقین کرنا مشکل

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا ؟ جان کر سب کے لیے یقین کرنا مشکل

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونا ایک بار پھر سستا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کی کمی


کے ساتھ 95 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر بڑھ گئے جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کم ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کااضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 1859 ڈالر ہوگئی، جب کہ جمعے کے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 700 روپے اور 601 روپے کی مزید کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت گھٹ کر 95 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگئی۔


Top