You are here
Home > پا کستا ن > دوسروں کو نصیحت ، خود میاں فصیحت۔۔۔!!! تحریک انصاف حکومت نے ملکی قرضوں کے تمام ریکارڈ چکنا چور کر دیئے ، دو سالوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

دوسروں کو نصیحت ، خود میاں فصیحت۔۔۔!!! تحریک انصاف حکومت نے ملکی قرضوں کے تمام ریکارڈ چکنا چور کر دیئے ، دو سالوں میں کتنا اضافہ ہوا ؟ جان کر آپ کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں وفاقی حکومت کاملکی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،جولائی2018سے جولائی 2020تک وفاقی حکومت کا35ہزار 555ارب روپے ہو گیا، دو سالوں میں 10ہزار 865ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں وفاقی حکومت کا قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

پہنچ گیا ہے، دو سالوں میں مرکزی کا حکومت کا قرضہ بڑھ کر ریکارڈ 35ہزار555 ارب روپے ہو گیا ہے اور دو سالوں میں مرکزی حکومت کا قرضہ 10ہزار 865ارب روپے بڑھ گیا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق قرضے پر اضافہ جولائی 2018سے جولائی 2020کے دوران ہوا جبکہ صرف جولائی 2020میں وفاقی حکومت کے قرضے میں 450ارب روپے اضافہ ہوا ہے، جولائی 2020 میں وفاقی حکومت کا بیرونی قرضہ 339ارب روپے بڑھااور جولائی 2020 میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضے میں 111 ارب روپے قرضے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے وفاقی حکومت کا قرضہ 23ہزار392ارب روپےہوگیاہے۔سرکاری دستاویز کےمطابق مرکزی حکومت کابیرونی قرضہ12 ہزار 164 ارب روپے پر پہنچ گیا ہے جولائی 2018میں مرکزی حکومت کے قرضے 24ہزار690ارب روپے تھے۔جبکہ دوسری جانب ایک کبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہےکہ ابھی تو ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے،میں نے اگر ٹیلیفونک ڈیٹا آوٹ کر دیا تو قیامت آ جائے گی ، مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزاز کی بات ہے ۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے اگرٹیلی فون ڈیٹاآوٹ کر دیاتو قیامت آجائے گی،آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی سے ملنااعزازکی بات ہے،مجھے پاک فوج کا ترجمان ہونے پر فخر ہے ،آپ ملاقات کرتے ہیں میں باہرانتظار کررہاہوتاہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مریم نوازنے نوازشریف کو بہت نقصان پہنچایاہے ، نوازشریف کواقتدارسے نکالنے والی مریم نوازہیں،مر یم نواز نے پہلے بھی اپنے والد کو مشکل میں ڈالاہے،نوازشریف نےجوتقریر کی وہ جندال کی تقریرتھی۔ انہوں نےکہاکہ نہ دھرناہو گا نہ استعفےہوںگے،یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک عدم اعتمادنہیں لائیں گے،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کےسیاست میں برے دن چل رہے ہیں،اپوزیشن سینیٹ الیکشن سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے،اپوزیشن جہاں جلسہ کرے گی ،وہاں میں بھی جلسہ کروں گا،سارے چور اور ڈاکو جیل میں ہوں گے ، وزیراعظم کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔


Top