You are here
Home > پا کستا ن > بھارت اقوام متحدہ میں ماروی سرمد، احمد نورانی، گُل بخاری کے حق میں بول پڑا

بھارت اقوام متحدہ میں ماروی سرمد، احمد نورانی، گُل بخاری کے حق میں بول پڑا

نیویارک (ویب ڈیسک) بھارت اقوام متحدہ میں ماروی سرمد،احمد نورانی ،گل بخاری کے حق میں بول پڑا، پاکستان کیخلاف کی ہرزہ سرائی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے،

بھارتی سیکرٹری سیتھل کمار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے نیا پاکستان میں آپ شاید واپس نیا پاکستان میں گھر واپس نہیں جا سکتے۔ کمار نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہ اکہ پاکستان میں سیکیورٹی فورسز نے انسداد دہشت گردی کے نام نہاد کارروائیوں میں غیر قانونی ہلاکتوں اور لوگوں کے اغوا میں مہارت حاصل کرلی ہے۔ اس کی وجہ پاکستان میں ایک کمزور عدلیہ ہے جو بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ میں بھی ناکام رہی ہے۔ ڈیفنس ڈاٹ پی کے کے مطابق نئی دہلی نے پاکستانی صحافی ماروی سرمد ، احمد نورانی ، گل بخاری اور ادریس خٹک کی نظر بندی اور ہراساں کرنے کی طرف اشارہ کیا۔ کمار کا کہنا تھا کہ ، “دھمکیوں ، حملوں ، گرفتاریوں کے ذریعہ صحافیوں کو نشانہ بنانا انتہائی خوف اور خود سنسرشپ کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ بھارت نے آزادکشمیر میں “لاپتہ ہونے ، قتل ، نظربندیاں ، روایتی اموات اور شہری حقوق کے کارکنوں ، مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کے تشدد” کے معاملات پر بھی تفصیلی بیان دیا۔ بھارت کی جانب سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کشمیری نظربند افراد کی ایک بڑی تعداد پاکستان اور مقبوضہ علاقوں میں کئی سالوں سے خفیہ نظربند مراکز میں ہے اور سیکیورٹی فورسز کے ذریعہ ان پر شدید تشدد کیا گیا ہے۔


Top