You are here
Home > پا کستا ن > چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ۔۔۔۔ بڑا اعلان کردیا گیا

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ۔۔۔۔ بڑا اعلان کردیا گیا

لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ( ر ) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی ،جس میں پنجاب میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت پر تفصیلی بات چیت ہوئی اورپنجاب میں

سی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتارتیز کرنے پر اتفاق کیاگیا۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کرتے رہے ہیں،مولانا ون آن ون ملاقات کا انکار کریں میں تاریخ اور جگہ بھی بتاؤں گا، تمام لیڈر 16 کی رات کو جنرل باجوہ سے ملے اور اگر اس دن اگر یہ اپنے استعفے دے دیتے تو تبدیلی آسکتی تھی، بلاول تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے تب میں قومی سلامتی کونسل کا ممبر تھا، اپوزیشن استعفیٰ دے گی نہ دھرنا، نہ ہی عدم اعتماد لائے گی،ن سے ش ضرور گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ چار مہینے کا ٹائم نکلے آل پارٹیز کانفرنس نے دیا ہے اور چار مہینے کا ہی ٹائم میں نے 31 دسمبر تک دیا ہے، آپ ان کی حالت دیکھیے گا، آج بیروزگاری، آٹے چینی کی قیمتیں اور مہنگائی اس لیے بڑھی ہے کیونکہ یہ چور لوٹ کر باہر لے گئے اور بلاول صاحب نے کل کہا ہے کہ اگر شیخ رشید ہو گا تو میں نہیں آؤں گا، یہ نہیں کہا کہ میں نہیں جاؤں گا، یہ قومی سلامتی کی بات کرتے ہیں، بلاول تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب میں قومی سلامتی کا رکن تھا، اپنی تاریخ پیدائش نکالو، میں غیرملکی امور کا چار مرتبہ رکن رہا ہوں، میں نوابزادہ نصراللہ کے ساتھ کشمیر کمیٹی کو لندن اور امریکا میں لیڈ کرتا تھا۔


Top