You are here
Home > پا کستا ن > ترقیاں ہی ترقیاں۔۔!! پنجاب میں نرسز کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی

ترقیاں ہی ترقیاں۔۔!! پنجاب میں نرسز کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان، وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسنگ کیڈر کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کی اصولی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں نرسوں کے سروس اسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں نرسوں کی ترقیوں کے

امور کو اسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کرنے کے علاوہ نرسنگ کے شعبے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے لیے اسکالر شپ دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا،نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے،نرسوں کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھجوائیں گے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نرسوں کے لیے بڑے پیکیج کاجلد اعلان کریں گے۔ عثمان بزدار نے کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کے لیے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نرسوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے نرسوں کے سروس اسٹرکچرکو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نرسوں کی ترقیوں کے امور کو اسٹریم لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نرسنگ کے شعبے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے اسکالر شپ دینے کی بھی منظوری دی۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نرسنگ اسکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا،نرسوں کو اسکالر شپ پر بیرون ملک بھی بھجوائیں گے، پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں،نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیلئے بزنس پلان جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ادارے کو متحرک اندازمیں چلانے کیلئے تمام آپشن سامنے رکھ کر فیصلے کیے جائیں ، پنجاب ہیلتھ انیشٹیو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ بھی کو جلد مکمل کیا جائے گا۔


Top