You are here
Home > پا کستا ن > اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!!

اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔!!

فیصل آباد (ویب ڈیسک) کھرڑیانوالہ کے نواحی چک 205 ر۔ب مالوآنہ میں کئی دہائیوں سے چلنے والی دشمنی نے پیپلز پارٹی فیصل آباد کے ضلعی صدر‘امیدوار ایم پی اے و سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری ارشد جٹ (مرحوم) اور اسکے پورے گھرانے کو نگل لیا گزشتہ روز جڑانوالہ کچہری میں مخالفین

کی شوٹنگ سے جان کی بازی ہارنے والا آخری بیٹا چوہدری محمد عمران جٹ کو بعداز نماز مغرب لحد میں اتار دیا گیا۔‘افسوسناک واقعہ نے علاقہ بھر کی فضا کو سوگوار کر دیا‘اظہار تعزیت کرنے والوں کا تانتا باندھا رہا مقتول کی رہائش گاہ پر ٹھاٹھے مارتا سمندر انکی انسانی ہمدردیوں کو یاد کرتا رہا ایسے لوگ مر کر بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں جان لینے میں ملوث ملزمان کی جلدازجلد گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے‘ فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیانوالہ کے چک 205 ر۔ب مالوآنہ میں چوہدری محمد ارشد جٹ (مرحوم) پاکستانی پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر رہے اور حلقہ عوام میں ہردلعزیز رہنما تھے‘محترمہ بینظیر بھٹو نے انہیں پیپلزپارٹی میں ایم پی اے کی سیٹ کا ٹکٹ دیا جس پر اس وقت انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر محمد شفیق کے مقابلے میں الیکشن لڑا اور چند وٹوں سے ہار گئے 205 ر۔ب مالوآنہ میں ایک ارشد گروپ جبکہ دوسرا تتلہ گروپ تھا جو ماضی میں ایک دوسرے کے حریف سمجھے جاتے تھے چوہدری محمد ارشد جٹ نے ان سے ایک بار جنرل سیٹ سے الیکشن بھی جیتا جبکہ 2002کے بلدیاتی الیکشن میں اس یونین کونسل 33 نے انہوں نے چوہدری منور تتلہ اور چوہدری ظہور احمد تتلہ ایڈووکیٹ کے مقابلے میں الیکشن لڑا لیکن اس بار چوہدری ظہور احمد تتلہ مسلم لیگ(ق) کے دور حکومت میں ناظم منتخب ہوئے اس گروپ سے سیاسی مخالف اور معمولی نوک جھوک بھی ہوتی رہی ۔


Top