پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانے والوں کے خلاف کارروائی ڈال دی گئی ؟ محب وطن پاکستانیوں کے دل خوش کر دینے والی خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعےسیکیورٹی فورسز کے خلاف زہر افشانی کرنے والے اکاؤنٹس کا پتہ لگا لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کو سوشل میڈیا پر سرگرم 49اکاؤنٹس سےمتعلق شکایات موصول ہوئیں جس کے ذریعےملکی اداروں کے خلاف زہر افشانی کی جاتی ہے۔وہ اکاؤنٹس سیکیورٹی فورسزکیخلاف ہرزہ سرائی

کیلئےاستعمال کیےجارہےہیں۔ایف آئی اے نے ان اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعدثبوت جمع کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایسےسوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کیخلاف پیکا قانون کےتحت سخت کارروائی ہو گی،ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف زہرافشانی کرنے اور ہرزہ سرائی کرنے والے اکاؤنٹس ہولڈرز کو جلد ہی نوٹس جاری کیاجائےگا۔