بریکنگ نیوز: الیکشن کمیشن نے اہم صوبے کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں نتخابات کے لیے پولنگ 15 نومبر کو ہوگی، 25سے 30 ستمبر تک کاغذات جمع کرائے جا سکتے ہیں ،امیدواروں کی فہرست یکم اکتوبر کو شائع کی جائے گی،

کاغذات کی جانچ پڑتال 7 اکتوبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اکتوبر مقرر کی گئی ہے،امیدواروں کوانتخابی نشانات 20 اکتوبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دی تھی، گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار ھوں گے۔ صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی۔ اس سے قبل گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہونگے، صدر مملکت عارف علوی نے سمری کی منظوری دیدی۔ چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان کےمطابق وزیراعظم کی جانب سے گلگت بلتستان میں الیکشن سے متعلق بھیجی گئی سمری کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری دے دی ہے۔ سمری کے تحت گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر کو ہونگے، چیف الیکشن کمشنر جی بی کے مطابق 24اکتوبر کو الیکشن کا مکمل اور تفصیلی شیڈول جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔