You are here
Home > پا کستا ن > مولانا صاحب فی الحال اٹک والے اس اثاثے کا بتائیں کیسے بنا؟ باقی اثاثوں کے تذکرے بعد میں ہوں گے۔۔۔مولانا جی مشکلات میں اضافہ کرنے دینے والی خبر

مولانا صاحب فی الحال اٹک والے اس اثاثے کا بتائیں کیسے بنا؟ باقی اثاثوں کے تذکرے بعد میں ہوں گے۔۔۔مولانا جی مشکلات میں اضافہ کرنے دینے والی خبر

پشاور (ویب ڈیسک) مولانا صاحب میں فی الحال اٹک میں دو ہزار ایکڑ کے فارم ہاؤس کا پوچھ رہا ہوں کیسے بنا،باقی جائیدادوں کے تذکرے بعد میں ہوں گئے ۔اطلاعات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے مولانا فضل الرحمان سے حساب کتاب مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ مولانا ہے پاس اٹک میں دو ہزار ایکڑ کا فارم ہاؤس ہے وہ جواب دیں کہ کہاں سے آیا۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ مولانا کو اپنی اراضی اور اثاثوں کا حساب کتاب دینا چاہیے مگر اس وقت انہیں نیب میں طلب کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت پر جواب دیتے ہوئے ایمل ولی کا کہنا تھا کہ ’ اے این پی کی مرکزی مجلس عاملہ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت سے متعلق فیصلہ کرے گی‘۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل قومی احتساب بیورو خیبرپختونخواہ نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں یکم اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ کیس کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 


Top