بریکنگ نیوز: امیر مقام کی بھی باری آ گئی

پشاور(ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کو طلب کر لیا، نیب نے ن لیگی رہنما کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا ہے ۔نجی چینل “ہم نیوز” کی رپورٹ کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس

میں مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیر مقام کو طلب کر لیا ہے۔امیرمقام کو 30ستمبر کو نیب پشاور میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔نیب کی جانب سے لیگی رہنما انجینئر امیر مقام کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق انجینئر امیر مقام کوفروری 2018 اور اپریل 2010 میں بھی نیب نے طلب کیا تھا، ان پر بد عنوانی اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نیب خیبرپختونخوا نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزام میں یکم اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔