”واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے میسجز، ویڈیوز اور تصاویر خود بخود ڈیلیٹ ہوجائیں گی“ معروف ایپلی کیشن نے صارفین کو کیا بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کیلئے دنیا کی سب سے معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ’خود بخود ختم‘ ہونے والے پیغامات کیساتھ ساتھ خود بخود ختم ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے جو جلد ہی صارفین کیلئے دستیاب ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کردہ ’خودکار‘ طریقے سے ڈیلیٹ ہونے والے فیچر ’میسیج ایکسپائرنگ‘ میں توسیع ہے جسے ’میڈیا ایکسپائرنگ‘ کہا جائے گا۔ صارفین کے پاس یہ آپشن موجود ہوگا کہ وہ اس فیچر کو ان ایبل کر کے کسی کو بھی تصاویر، ویڈیوز یا ’جی آئی ایف‘ بھیجیں گے تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً غائب ہوجائے گی۔ واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جبکہ اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چند ماہ پہلے واٹس ایپ نے صرف خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں صرف ٹیکسٹ پیغامات ڈیلیٹ ہونا شامل تھا تاہم نئے فیچر کے تحت ویڈیوز اور تصاویر بھی خودبخود ڈیلیٹ ہو سکیں گے۔ تو وہ بھیجے جانے والے شخص کے دیکھنے کے بعد ’چیٹ ونڈو‘ سے فوراً غائب ہوجائے گی۔ واٹس ایپ کا یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے جبکہ اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ چند ماہ پہلے واٹس ایپ نے صرف خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہونے والے پیغامات کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس میں صرف ٹیکسٹ پیغامات ڈیلیٹ ہونا شامل تھا تاہم نئے فیچر کے تحت ویڈیوز اور تصاویر بھی خودبخود ڈیلیٹ ہو سکیں گے۔