You are here
Home > پا کستا ن > عمران حکومت نواز شریف کو واپس لا سکے گی یا نہیں ؟ حسن نثار نے پیشگوئی کردی

عمران حکومت نواز شریف کو واپس لا سکے گی یا نہیں ؟ حسن نثار نے پیشگوئی کردی

کراچی (ویب ڈیسک)نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کے پہلے سوال کیا حکومت اس بار نواز شریف کو واپس لانے میں کامیاب ہوگی؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت کے بس میں ہوا تو نواز شریف کو ضرور واپس لائے گی،حکومت نواز شریف کو واپس لائے یا نہیں لائے

انہیں اخلاقی طورپر خود پاکستان آجانا چاہئے۔حکومت نواز شریف کو واپس نہیں لاسکتی کیونکہ بانی متحدہ، اسحاق ڈار، علی عمران، حسن نواز، حسین نواز اور سلمان شہباز کسی کو واپس نہیں لاسکی، بابر ستار نے کہا کہ عدالت نواز شریف کو واپس لانے کے احکامات ہی دے سکتی ہے خود جاکر واپس نہیں لاسکتی۔عدالتیں ہر معاملہ میں قانونی کارروائیاں مکمل کرنا چاہتی ہیں،آج کے دور میں ایسا نہیں ہوسکتا کہ نواز شریف کو اپنے حوالے سے احکامات کا علم نہیں ہو۔حسن نثار کا کہنا تھا کہ حکومت کے بس میں ہوا تو نواز شریف کو ضرور واپس لائے گی۔محمل سرفراز نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانا حکومت کیلئے مشکل ہوگا، اس سے پہلے اسحاق ڈار کو بھی حکومت برطانیہ سے واپس نہیں لاسکی۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق ملک میں کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کے باعث کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، جس پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ کہیں یہ مہلک وائرس کی ملک میں دوسری لہر تو نہیں؟منگل کو مہلک وائرس مزید 10؍ زندگیاں نگل گیا، جبکہ 582؍ نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ آج ہونے والی اموات میں سے مریضوں کا تعلق صوبہ سندھ ہے جبکہ سندھ میں 194 نئے کیس بھی سامنے آئے ، ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 7303؍ ہوگئی ہے جس میں سے 570؍ کی حالت تشویشناک ہے، اب تک کورونا کے 293159؍ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36155 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 10؍ افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو گئی ہے اور اموات 6424 تک جا پہنچی ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 290 مریض کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


Top