You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: پاکستان کے اہم ترین صوبے میں عام انتخابات۔۔۔ صدر مملکت نے اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز: پاکستان کے اہم ترین صوبے میں عام انتخابات۔۔۔ صدر مملکت نے اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کی اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کیلئے عام انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دی ہے، جس کے بعد اب گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے۔ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پانچ سال مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، جس کے تحت 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم (ن) لیگ کے رکن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائرکی گئی تھی، اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ اس سے قبل گلگت بلتستان میں شیڈول آئندہ عام انتخابات ملتوی کردیئے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن نے دو جولائی کو جاری انتخابی شیڈول معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری بھی کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 جولائی کو انتخابی شیڈول جاری کیا تھا، 2 جولائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 18 اگست کو پولنگ ڈے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اب انتخابی شیڈول چیف کورٹ گلگت بلتستان کے فیصلے پر معطل کر دیا گیا ہے، اور کورٹ فیصلے پر ہی نیا انتخابی شیڈول جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ انتخابی شیڈول کے خلاف(ن) لیگ کے رکن نے عدالت میں پٹیشن دائرکی تھی۔


Top