پارٹی فنڈنگ کیس: عمران خان نے اکبر ایس بابر کا مکمل بندوبست کر دیا، عدالت سے پی ٹی آئی کے باغی رکن کے لیے بری خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے 12 مارچ کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ عدالت الیکشن کمیشن کا 12 مارچ کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں:شریف برادران کے سب سے بڑے مداح رؤف کلاسرا (ن) لیگ کی حکومت آتے ہی انکے سب سے بڑے ناقد کیوں بن گئے ؟ بہترین ایڈمنسٹریٹر اور انقلابی کہلوانے والے شہباز شریف کا پول کھول دینے والا انکشاف ہو گیا
کالعدم قرار دے اور فیصلے کی روشنی میں تشکیل دی گئی 3 رکنی کمیٹی کی کارروائی کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اختیارات کا تعین کیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن میں پارٹی اکائونٹس کی تفصیلات جمع کرا دی تھیں۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اکاو¿نٹس کی تفصیلات اپنے تک محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ عدالتی احکامات کو نظر انداز کرکے پی ٹی آئی اکائونٹس سے متعلق تمام ریکارڈ اکبر ایس بابر کو فراہم کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن کی کمیٹی کی کارروائی میں شرکت کی اور اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کارروائی کو پبلک کردیا جبکہ پارٹی سے نکالے جانے کے بعد اکبر ایس بابر نے اپنے
یہ بھی پڑھیں:اگر انتخابات کے بعد عمران خان کی حکومت بن گئی اور میاں نواز شریف کسی نہ کسی طرح بچ بچا کے اپوزیشن لیڈر بن گئے تو کیا ہو گا ؟ نذیر ناجی کی تازہ ترین تحریر ملاحظہ کیجیے
مکروہ عزائم کو پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور اکبر ایس بابر کو فریق بنایا گیا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر سماعت غیر ملکی فنڈنگ کیس کی اسکروٹنی کو خفیہ رکھنے کی درخواست کی تھی۔ای سی پی نے درخواست کے پیش نظر درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر کو 28 مئی کو طلب کیا تھا۔(م،ش)
یہ بھی پڑھیں:بڑے بڑے سیاستدان پیچھے رہ گئے : نواز شریف کے ممبئی حملوں پر بیان پر نامور صحافی نے اب تک کا شاندار جواب دے دیا ، بارکنگ ایٹ دی بیرکس کے عنوان سے تمام شکوک وشبہات ختم کر دینے والی تحریر سامنے آ گئی
یہ بھی پڑھیں:(ن) لیگ ختم : پنجاب میں شہباز شریف کا دوبارہ حکومت میں آنا ناممکن ہو گیا ، تین دن کے اندر اندر کن کن ضلعوں سے کتنے اور کونسے ایم این ایز اور ایم پی ایز شریف برادران کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں ؟ دھماکہ خیز خبر آ گئی