You are here
Home > پا کستا ن > نواز شریف اور آصف زرداری کو APC سے خطاب کا مشورہ کس نے دیا؟

نواز شریف اور آصف زرداری کو APC سے خطاب کا مشورہ کس نے دیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت کئی رہنما اے پی سی میں نواز شریف کے خطاب کے حق میں نہیں تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ایاز صادق، احسن اقبال اور دیگر

رہنما شریک تھے۔ان کا خیال تھا کہ نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر سے عدالتی کاروائی پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔مخالف وکیل یہ نکتا اٹھا سکتا ہے کہ نواز شریف صحتمند ہیں اور تقریریں کر رہے ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہو رہے۔لیگی قیادت کا بھی خیال تھا کہ نواز شریف کی تقریر سے مفاہمتی عمل بھی متاثر ہو سکتا ہے۔نواز شریف اور آصف زرداری کا اے پی سی سے ویڈیو لنک خطاب دراصل مریم اور بلاول بھٹو کا آئیڈیا تھا۔دونوں اے پی سی کے معاملے پر مسلسل رابطے میں تھے۔ن لیگ نے آخری وقت تک نواز شریف کی تقریر کے فیصلے کو ہوا نہ لگنے دی۔مریم نواز تقریر کے معاملے پر نواز شریف کو سپورٹ کر رہی تھیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سے خطاب کیا تھا۔ اے پی سی پر نواز شریف کا خطاب دیکھنے اور سننے کیلئے بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جدوجہد عمران خان کے خلاف نہیں ان کو اقتدار میں لانے والوں کے خلاف ہے ۔نواز شریف کی تقریر سے سیاسی میدان میں ایک ہلچل مچ گئی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سیاستدانوں کے بجائے فوج کو ہدف بنایا۔،نواز شریف سیاستداںوں کے نہیں فوج کے خلاف ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہر دفعہ اقتدار ملنے کے بعد فوج سے لڑائی اور اداروں کو کمزور کیا۔نواز شریف کو بطور وزیراعظم قومی استحکام اور ملکی سلامتی پیدا کرنا چاہئیے تھا جو انہوں نے کیا۔


Top