You are here
Home > پا کستا ن > وزیراعظم عمران خان کو کس نے “سیلیکٹ” کیا؟ اپوزیشن کے نئے انتخابات کے بیانیے پر بڑی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا گیا

وزیراعظم عمران خان کو کس نے “سیلیکٹ” کیا؟ اپوزیشن کے نئے انتخابات کے بیانیے پر بڑی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )ملک میں نئے انتخابات کے حوالے سے حزب اختلاف کے بیانیے کو شدید دھچکا، عوام کی جانب سے یہ بیانیہ بھی مسترد کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو کس نے “سیلیکٹ” کیا، سماجی میڈیا نے حقیقت کھول دی ۔ دنیا بھر سے تحریک انصاف کے ووٹرز نے حزب اختلاف کو

بھرپور جواب دیا ہے ۔”آئی ایم سیلیکٹر آف پی ایم آئی کے” ٹرینڈ پینل پر سرفہرست آگیا ۔دنیا بھر سےپاکستانی تیزی سے ٹرینڈ میں شرکت کرنے لگے ۔تحریک انصاف کو ووٹ دینے والے پاکستانیوں کی جانب سے حزب اختلاف پر کڑی تنقید کی گئی ہے ۔ٹوئٹر وال پولنگ ڈے کی تصاویر اور وزیراعظم کی حمایت میں نعروں سے بھر گئی ۔عوام کی حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس پر بھی کھلی تنقید سامنے آئی ہے ۔وزیراعظم کے ویژن اور کرپٹ سیاستدانوں سے سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کی بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیاہےجبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانواور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، بلاول بھٹو، شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔ آرمی چیف سے نیب کاروائیوں اور چیف الیکشن کمیشن سے متعلق بات ہوئی ، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ نیب چیئرمین ہم نے نہیں لگایا، آپ اور چیئرمین نیب جانوں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ اور چیف الیکشن کمیشن جانیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج کو سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔


Top