You are here
Home > پا کستا ن > کان کھول کر سن لو۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے سبسڈی کےمعاملےمیں حکومت کی ترجیحات واضح کر دیں

کان کھول کر سن لو۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے سبسڈی کےمعاملےمیں حکومت کی ترجیحات واضح کر دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سبسڈی نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے لیکن غیرمستحق افراد کا سبسڈی سے فائدہ اٹھاناحق تلفی کاباعث بھی بنتا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مختلف شعبوں میں فراہم سبسڈی کے نظام کوشفاف اورمنظم بنانےکاجائزہ لیا گیا۔اجلاس

میں حکومتی سبسڈیز کی مقدار اور نظام میں اصلاحات پر مبنی مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے تھنک ٹینک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےتجاویز سےاتفاق کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سبسڈی کےمعاملےمیں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، سبسڈی کےمعاملےمیں حکومت کی ترجیحات واضح ہیں،سبسڈیزکا مقصد معاشرے کےکمزور طبقوں کی معاونت کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی خزانےسےسبسڈی کامقصدسماجی ومعاشی ترقی کافروغ ہے، غیرمستحق افراد کا سبسڈیز کےنظام سے فائدہ اٹھاناوسائل کازیاں ہے، غیرمستحق افرادکاسبسڈی سےفائدہ اٹھاناحق تلفی کاباعث بھی بنتاہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈی نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترجیحات کو مدنظر رکھ کرقابل عمل تجاویزکاروڈمیپ مرتب کریں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانواور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، بلاول بھٹو، شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔ آرمی چیف سے نیب کاروائیوں اور چیف الیکشن کمیشن سے متعلق بات ہوئی ، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ نیب چیئرمین ہم نے نہیں لگایا، آپ اور چیئرمین نیب جانوں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ اور چیف الیکشن کمیشن جانیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج کو سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔


Top