You are here
Home > پا کستا ن > خان جوکہتا ہے کر کے دکھاتا ہے ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے کونسے وعدے کی جلد تکمیل کا اعلان کر دیا ؟ قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

خان جوکہتا ہے کر کے دکھاتا ہے ۔۔۔!!! وزیراعظم عمران خان نے کونسے وعدے کی جلد تکمیل کا اعلان کر دیا ؟ قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائےموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ عمران خان کا 10ارب درختوں کا خواب جلد پورا ہو گا، ہماری منسٹری نے کم بجٹ میں زیادہ درخت لگانے کا ہدف پورا کیا۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائےموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے 10بلین ٹری سونامی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کے

پی بلین ٹری پراجیکٹ پاکستان کی شناخت کا ذریعہ بنا ، عمران خان کا 10ارب درختوں کا خواب جلد پورا ہو گا۔ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت چاہتی ہے جو پراجیکٹ لائیں اس میں کوئی خلل نہ ہو ، عمران خان بیرون ملک دوروں میں بھی بلین ٹری سونامی کا ذکر کرتے ہیں ، ہماری منسٹری نے کم بجٹ میں زیادہ درخت لگانے کا ہدف پورا کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے 10بلین ٹری سونامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلین ٹری سونامی شفافیت کی ایک مثال ثابت ہوگی، منصوبےکومکمل شفاف بنانےکیلئےاقدامات کئےہیں۔زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سب کو دعوت دیتےہیں آئیں ہمارا احتساب کریں، تین اداروں کاکنسورشیم بلین ٹری سونامی کی مانیٹرنگ یقینی بنائے گا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانواور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، بلاول بھٹو، شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔ آرمی چیف سے نیب کاروائیوں اور چیف الیکشن کمیشن سے متعلق بات ہوئی ، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ نیب چیئرمین ہم نے نہیں لگایا، آپ اور چیئرمین نیب جانوں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ اور چیف الیکشن کمیشن جانیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج کو سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے اداروں کو للکارنے پر ن لیگ میں بڑی ہلچل ہے، نوازشریف نے جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی گود سے سیاسی سفر شروع کیا، اب خود اداروں کو للکار دیا ہے، نوازشریف نے اپنا راستہ طے کرلیا ہے، اب شہبازشریف کو اپنا راستہ طے کرنا ہے۔میرے خیال سے شہبازشریف کو پتا ہی نہیں تھا کہ نوازشریف کیا بات کریں گے۔ نوازشریف نے تقریر کرکے واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ جلا دیا ہے۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اب ن لیگ سے ش نکل جائے گی، یہ بہت جلد ہوجائے گا۔


Top