You are here
Home > پا کستا ن > ” نواز شریف کی تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں کیونکہ ۔۔۔” (ن)لیگ کا مستقبل کیا؟ لیگیوں کو خوشخبری سُنا دی گئی

” نواز شریف کی تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں کیونکہ ۔۔۔” (ن)لیگ کا مستقبل کیا؟ لیگیوں کو خوشخبری سُنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میاں نواز شریف کی تقریر کے بعد حواس باختہ ہو چکی ہے، ایک تقریر پر 40 سے زائد وزرا اور مشیران رو رہے ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آٹا اور چینی چوروں کو نواز شریف

کی تقریر سمجھ میں نہیں آسکتی، پاکستان کی عوامی جمہوری بقا کی فیصلہ کن جنگ شروع ہو گئی ہے۔مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ جب اپوزیشن کی اے پی سی غیر اہم ہے تو پھر 40 سے زائد وزرا تین دن سے ردعمل دیتے ہوئے ہلکان کیوں ہو رہے ہیں؟جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانواور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، بلاول بھٹو، شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔ آرمی چیف سے نیب کاروائیوں اور چیف الیکشن کمیشن سے متعلق بات ہوئی ، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ نیب چیئرمین ہم نے نہیں لگایا، آپ اور چیئرمین نیب جانوں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ اور چیف الیکشن کمیشن جانیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج کو سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے اداروں کو للکارنے پر ن لیگ میں بڑی ہلچل ہے، نوازشریف نے جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی گود سے سیاسی سفر شروع کیا، اب خود اداروں کو للکار دیا ہے، نوازشریف نے اپنا راستہ طے کرلیا ہے، اب شہبازشریف کو اپنا راستہ طے کرنا ہے۔میرے خیال سے شہبازشریف کو پتا ہی نہیں تھا کہ نوازشریف کیا بات کریں گے۔ نوازشریف نے تقریر کرکے واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ جلا دیا ہے۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اب ن لیگ سے ش نکل جائے گی، یہ بہت جلد ہوجائے گا۔


Top