You are here
Home > پا کستا ن > نوازشریف کی قسمت کا فیصلہ ہو چکا ۔۔۔!!! آل پارٹیز کانفرنس کو ” اینٹی پاکستان کانفرنس” قرار دے دیا گیا

نوازشریف کی قسمت کا فیصلہ ہو چکا ۔۔۔!!! آل پارٹیز کانفرنس کو ” اینٹی پاکستان کانفرنس” قرار دے دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس اینٹی پاکستان کانفرنس تھی، نوازشریف نے عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف زہر اگل کر بھارت کو خوش کیا۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل واوڈا نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں اپنی فوج پر

فخر ہے جو اس ملک کی محافظ ہے، عمران خان محب وطن لیڈر ہیں جواداروں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے مفاد کے لیے نہیں بلکہ صرف پاکستان کیلئے کررہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ کل پوری قوم نے نواز شریف کا اصلی چہرہ، بیماری کے ڈرامے اور بزدلی دیکھی، نوازشریف اور ان کے خاندان کی قسمت میں صرف جلا وطنی یاجیل ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں میاں نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے بھی خطاب کیا تھا۔ردعمل میں وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ابو بچاؤ مہم کی اور قسط فلاپ ہوگئی، میڈیا کی آزادی کا ثبوت ہے کہ نواز شریف کی تقریربراہ راست دکھائی گئی، نوازشریف کہتے ہیں 33سال ملک میں آمریت رہی، یہ نہیں بتایا ان سالوں میں 15سال وہ خوداس سسٹم کا حصہ رہے۔علاوہ ازیں دیگر حکومتی وزرا نے بھی اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے پارلیمانی رہنماؤں کو کہا چیئرمین نیب ہم نے نہیں لگایا، آپ جانو اور چیئرمین نیب جانیں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ جانواور الیکشن کمیشن جانیں، فوج سیاسی مداخلت کا حصہ نہیں بنے گی، جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرز موجود تھے۔ عسکری قیادت سے ملاقات میں شہبازشریف، خواجہ آصف ، احسن اقبال ، بلاول بھٹو، شیری رحمان ، شاہ محمود قریشی ، سراج الحق اور اسد الرحمان بھی موجود تھے۔نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے ڈان لیک کا بیان دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ فیئرالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے پر اتفاق ہوا۔صوبے میں سینیٹ کی نمائندگی ہوگی، اسمبلی ہوگی۔ آرمی چیف سے نیب کاروائیوں اور چیف الیکشن کمیشن سے متعلق بات ہوئی ، جس پر آرمی چیف نے کہا کہ نیب چیئرمین ہم نے نہیں لگایا، آپ اور چیئرمین نیب جانوں، چیف الیکشن کمیشن بھی ہم نے نہیں لگایا یہ بھی آپ اور چیف الیکشن کمیشن جانیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج کو سیاست میں مداخلت کا کوئی شوق نہیں۔جو منتخب حکومت ہوگی اس کا ساتھ دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کے اداروں کو للکارنے پر ن لیگ میں بڑی ہلچل ہے، نوازشریف نے جنرل جیلانی اور ضیاء الحق کی گود سے سیاسی سفر شروع کیا، اب خود اداروں کو للکار دیا ہے، نوازشریف نے اپنا راستہ طے کرلیا ہے، اب شہبازشریف کو اپنا راستہ طے کرنا ہے۔میرے خیال سے شہبازشریف کو پتا ہی نہیں تھا کہ نوازشریف کیا بات کریں گے۔ نوازشریف نے تقریر کرکے واپسی کیلئے اپنا پاسپورٹ جلا دیا ہے۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اب ن لیگ سے ش نکل جائے گی، یہ بہت جلد ہوجائے گا۔


Top