You are here
Home > پا کستا ن > چھوٹی جماعت کے بچوں کے لیے بڑی خوشخبری ۔۔۔ حکومت نے تاریخ ساز اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کر دیا، کتنی رقم دی جائے گی ؟ جانیے

چھوٹی جماعت کے بچوں کے لیے بڑی خوشخبری ۔۔۔ حکومت نے تاریخ ساز اسکالر شپ اسکیم کا اعلان کر دیا، کتنی رقم دی جائے گی ؟ جانیے

پشاور(ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں پرائمری طلبا کے لیے اسکالرشپ اسکیم کی رقم منظور کر لی گئی ، اسکالر شپ کی مد میں 2 ارب 95 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ، 70 فیصد حاضری پر لڑکیوں کو ایک ہزار اور لڑکوں کو 500 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے

اسکالر شپ کی رقم کی منظوری ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر کی زیر صدارت صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں دی گئی ، جبکہ سیکنڈری اسکولز کے طلبا کے لیے بھی ایک ہزار ماہانہ وظیفے کے لیے 76 کروڑ روپے کی اسکالرشپ اسکیم منظور کرلی گئی ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پچھلے برس 2019ء میں وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہر سال 50 ہزار انڈر گریجویٹ اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا گیا تھا ، جب وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف دینے کا اعلان کیا اور ان کی طرف سے کہا گیا کہ ان لوگوں کو اسکالر شپس دی جائیں گی جن کے گھر میں پیسہ نہیں ہے جبکہ احساس انڈر گریجویٹ اسکالر شپس میں 50 فیصد کوٹہ خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ احساس اسکالر شپس پروگرام معاشرے میں بڑی تبدیلی لائے گا ، دیگر ممالک میں بہترین تعلیم سرکاری اسکولوں میں دی جاتی ہے ، نوجوانوں کو مواقع نہیں دیں گے تو ان کے پاس کیا راستہ رہ جائے گا ، کیونکہ بیروزگاری کی وجہ سے نوجوانوں نے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا ، نوجوانوں کو بیروزگاری اور منشیات سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں کا قیام ناگزیر ہو گیا ہے ، اس کے ساتھ ساتھ ملک سے غربت ختم کرنے کے لیے بھی نوجوانوں کو مواقعے فراہم کرنا ہوں گے ، جو ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔، اس کے ساتھ ساتھ ملک سے غربت ختم کرنے کے لیے بھی نوجوانوں کو مواقعے فراہم کرنا ہوں گے ، جو ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔


Top