You are here
Home > پا کستا ن > ؟ صوبائی وزیر نے حیرت انگیز وجہ بتا دی

؟ صوبائی وزیر نے حیرت انگیز وجہ بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک )پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اپنے سخت انداز اور اپوزیشن پر تیز وار کے باعث الگ پہنچان رکھتے ہیں لیکن اب انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے جو ویڈیو پیغام جاری کیا اس میں وہہتھیار ہٹانا بھول گئے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے

تاہم اب ان کا اس پر پیغام بھی سامنے آ گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپوزیشن کی اے پی سی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے ویڈیو بیان ریکارڈ کروایا جس میں ان کے پیچھے ایک ہتھیار بھی دکھائی دے رہی تھی ۔ جب یہ پیغام سوشل میڈیا پر آیا تو لوگوں نے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اس ہتھیار کو اپنا محور بنا لیا ۔ اس معاملے پر اب فیاض الحسن چوہان کا اپنا موقف بھی سامنے آ گیاہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ عقب میں رکھی گئی ہتھیار ہٹانا بھول گئے ، وہ اپنے پاس ہتھیار اس لیے رکھتے ہیں کیونکہ وہ ہر معاملے پر بات کرتے ہیں جس کے باعث ان کو کچھ وارننگ بھی موصول ہوئیں ، ان کی جان کو خطرات ہیں اس لیے وہ ہر وقت اپنے پاس ہتھیار رکھتے ہیں جبکہ ان کے پاس تین ہتھیار موجود ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وہ آج ہٹانا بھول گئے جس کے باعث اس کی ویڈیو میں نمائش ہو گئی ۔ وہ اپنے پاس ہتھیار اس لیے رکھتے ہیں کیونکہ وہ ہر معاملے پر بات کرتے ہیں جس کے باعث ان کو کچھ وارننگ بھی موصول ہوئیں ، ان کی جان کو خطرات ہیں اس لیے وہ ہر وقت اپنے پاس ہتھیار رکھتے ہیں جبکہ ان کے پاس تین ہتھیار موجود ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ وہ آج ہٹانا بھول گئے جس کے باعث اس کی ویڈیو میں نمائش ہو گئی ۔


Top