پی ٹی وی تعیناتی کیس!! اسلام آباد ہائی کورٹ نے نامور خاتون صحافی و اینکر قطرینہ حسین پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کو قطرینہ حسین کی ڈگریز کی تصدیق کرانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق چیف نیوز اینڈ کرنٹ آفئیرز پی ٹی وی قطرینہ حسین کی تعیناتی کے خلاف کیس کا تفیصلی فیصلہ جاری ہو گیا ہے

جس میں عدالت نے قطرینہ حسین کی تعیناتی کو درست قرار دینا ریکارڈ کی تصدیق کے ساتھ مشروط قرار دے دیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے سامنے موجود ریکارڈ کے مطابق قطرینہ حسین کی تعیناتی درست قرار دے رہے ہیں، تاہم پی ٹی وی قطرینہ حسین کی اے لیول ، او لیول اور بیچلر ڈگریوں کی تصدیق ایچ ای سی اور آئی بی بی سی سے کرائے، اور دوماہ میں عدالت میں پیش کی جائیں۔