You are here
Home > پا کستا ن > ’’نواز شریف کو جو 3 بار لائے تھے وہ ان کو 3 طلاق دے چکے ہیں، اب حلالے کا بھی کوئی راستہ نہیں۔۔‘‘ سابق وزیراعظم کے ٹویٹ پر ڈاکٹر عامرلیاقت کی انٹری، طنزیہ فقرے کس دیے

’’نواز شریف کو جو 3 بار لائے تھے وہ ان کو 3 طلاق دے چکے ہیں، اب حلالے کا بھی کوئی راستہ نہیں۔۔‘‘ سابق وزیراعظم کے ٹویٹ پر ڈاکٹر عامرلیاقت کی انٹری، طنزیہ فقرے کس دیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نواز شریف کے پہلے ٹویٹ پر عامر لیاقت کا دلچسپ طنز۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے بھی اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے، اپنے پہلے ٹویٹ میں نواز شریف نے لکھا کہ “ووٹ کو عزت دو”۔ جس پر پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت نے طنز کرتے ہوئے

لکھا کہ میاں صاحب ہم آپ سے اتنی محبت کرتے ہیں اور آپ کے اقوال زریں سے اتنا پیار کہ ہم نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرتے ہوئے ووٹ کو الحمد للہ اتنی عزت دی کہ آرمی چیف کے لیے 356 ووٹ پڑے! اور کتنی دیں میاں صاحب! عزت!! اپنے ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے نواز شریف کو خوش آمدید کرتے ہوئے لکھا کہ ویلکم میاں صاحب! مزا آجائے گا۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ” نواز شریف کو جو 3 بار لائے تھے وہ ان کو 3 طلاق دے چکے ہیں، اب حلالے کا بھی کوئی راستہ نہیں”۔


Top