You are here
Home > پا کستا ن > نوازشریف اور زرداری کی تقریروں کے بعد اگر یہ ایک کام نہ کیا گیا تو تقریروں کو ڈرامہ بازی سے تعبیر کیا جائے گا” سلیم صافی کا حیران کن بیان سامنے آ گیا

نوازشریف اور زرداری کی تقریروں کے بعد اگر یہ ایک کام نہ کیا گیا تو تقریروں کو ڈرامہ بازی سے تعبیر کیا جائے گا” سلیم صافی کا حیران کن بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے زیراہتمام اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے جس سے سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرچکے ہیں ، ان کے خطابات ختم ہونے کے بعد اب سینئر صحافی سلیم صافی کا موقف بھی آگیا۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلیم صافی نے لکھا کہ “زرداری اور نوازشریف کی انقلابی تقریروں کے بعد اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی توڑنے، باقی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے جبکہ میاں نواز شریف پہلی میسر فلائٹ سے پاکستان واپسی کا اعلان کریں۔ نہیں تو ان کی تقریروں کو ڈرامہ بازی سے تعبیر کیا جائے گا”۔یادرہے کہ آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا تھاکہ میرا خیال ہے کہ اے پی سی کے بعد پہلا بندہ میں ہی ہوں گا جو جیل میں ہوں گا مگر میری مولانا صاحب سے درخواست ہے کہ کبھی ملاقات کیلئے تو آئیے گا اس ملاقات کامجھے انتظار بھی رہے گا۔سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ حکومت جو ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے،ایسے ہتھکنڈے تو مشرف دور میں بھی استعمال نہیں ہوئے، جب سے سیاست میں آئے ہیں کبھی ایسی پابندی نہیں دیکھی ، ہمیں حکومت کی کمزوریاں نظر آرہی ہیں ،مجھے خوشی ہے آج ہماری بیٹی مریم بی بی بھی یہاں ہیں ، مریم میاں صاحب اور قوم کی بیٹی ہیں ، مریم جیل گئی ہیں ، انہیں سلام کرتا ہوں ، ہم مریم بی بی کے ساتھ ہیں ۔ جب سے سیاست میں آئے ہیں کبھی ایسی پابندی نہیں دیکھی ، ہمیں حکومت کی کمزوریاں نظر آرہی ہیں ،مجھے خوشی ہے آج ہماری بیٹی مریم بی بی بھی یہاں ہیں ، مریم میاں صاحب اور قوم کی بیٹی ہیں ، مریم جیل گئی ہیں ، انہیں سلام کرتا ہوں ، ہم مریم بی بی کے ساتھ ہیں ۔


Top