You are here
Home > انٹر نیشنل > پاک فوج کے دستے روس پہنچ گئے ۔۔۔ مقصد کیا ہے ؟ سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر

پاک فوج کے دستے روس پہنچ گئے ۔۔۔ مقصد کیا ہے ؟ سر فخر سے بلند کر دینے والی خبر

ماسکو (ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق روس کے جنوبی علاقے استراخان میں ہونے والی کثیر القومی فوجی مشق ‘قفقاز 2020’ کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کے دستے نے بھی شرکت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کثیر القومی فوجی مشق ‘قفقاز 2020’ 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فوجی مشق کا مقصدمختلف چیلنجزپرفوجیوں کے ردعمل کی صلاحیت جانچنا اور ایک دوسرےکے تجربات سے سیکھناہے۔


Top