You are here
Home > پا کستا ن > سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ہے ، ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ہے ، ڈاکٹر شہباز گل نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کااکٹھ ہو رہا ہے ،یہ 2 سالوں میں پانچواں اکٹھ ہو رہاہے،سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج ایک بار پھر آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کااکٹھ ہو رہا ہے ،یہ 2 سالوں میں پانچواں اکٹھ ہو رہاہے، آپ نے کسی دور میں اپوزیشن کی اتنی میٹنگز نہیں دیکھی ہوں گی ، اربوں کی منی لانڈرنگ کی جو پیاس تھی وہ بجھ نہیں رہی ، یہ وہی لوگ ہیں جو ہیلی کاپٹروں پر پتیلے، چمچے رکھ کر لے جاتے تھے ، جہاں لوگوں کو اب چائے کا کپ بھی نہیں مل رہا،وہاں سب کو پتہ ہے کیسے کھابے کھولے جاتے تھے ، ہم نے 2 سال میں کیا گیا جس کی وجہ سے انہیں 5 اے پی سی کرنا پڑ گئیں ۔شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں کوئی ایماندار ایس ایچ او آگیا ہے ، سب سے بڑے چور کا نام سب سے اوپر ہوتا ہے، اے پی سی میں یہ اپنے نام کے برابر جا رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی چند سیٹیں بھی پنجاب میں نہیں ہیں ، یہ مانگ کیا رہے ہیں ”این آر او“۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ 34 شقیں دیکر فیٹف کے قانون کو یہ کالا قانون کہتے رہے ، شریف فیملی دوسری پارٹیوں کا مذاق اڑاتی تھی ،آج پورا خاندان بلاول کی بارگاہ میں حاضر ہے ،آج اے پی سی نہیں چور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے ، منی لانڈرنگ سے انہیں مسئلہ رہا کہ انہوں نے فیٹف کا بل پاس نہیں ہونے دینا،شہبازشریف نے کہااسلام آباد میں علی بابا40 چور بیٹھے ہیں انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ، آج یہ خود 41 ویں چور کی کرشی کیلئے بھاگ رہے ہیں ۔


Top