You are here
Home > پا کستا ن > حکومتی حربوں کا توڑ نکال لیا گیا ، نواز شریف ہر صورت میں خطاب کریں گے۔۔۔!!!مریم نواز نے بڑا اعلان کردیا

حکومتی حربوں کا توڑ نکال لیا گیا ، نواز شریف ہر صورت میں خطاب کریں گے۔۔۔!!!مریم نواز نے بڑا اعلان کردیا

لندن(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ٹوئیٹر اکاؤنٹ بنا لیا، مریم نواز نے اکاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی، اسی ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اپوزیشن کی اے پی سی میں آن لائن شرکت اور خطاب متوقع ہے۔ عدالتی مفرور ہونے کے باعث پیمرا کی پابندیوں سے بچنے کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے

خطاب کیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کیمطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنا اکاؤنٹ بھی بنا لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے ان کے ٹوئیٹر کاؤنٹ بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ اور عدالتی مفرور ہیں۔ پیمرا قوانین کے تحت ان کا خطاب میڈیا پر نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے اس لئے انہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک کی طاقتور اور اہم ترین شخصیت کے عشائیے میں اپوزیشن رہنماؤں کی شرکت کا احوال سامنے آگیا، سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ان شخصیات نے کہاکہ اے پی سی کی کوئی اہمیت نہیں، حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،5سال پورے کرے گی، شہبازشریف خاموش رہے، لیکن بلاول بھٹو نے حکومت مخالف ساری باتیں کیں،عشائیے کے اختتام پر وزیراعظم بھی آگئے۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اپوزیشن کی کل اے پی سی ہوگی، نوازشریف نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنا لیا ہے، اب یوٹیوب چینل بھی بنا رہے ہیں، شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ میری بلاول بھٹو، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ، ن لیگ سے ش لیگ نکلے گی۔ میری مولانا فضل الرحمان کے بیٹے سے ملاقات ہوئی ان کو کہا اپنے والد کو سمجھاؤ۔شیخ رشید کی یہ ملاقات ان سیاسی شخصیات سے اہم ترین طاقتور شخصیات کے گھر پرعشائیے میں ہوئی،یہ وہی شخصیات ہیں جنہوں نے دھرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔شرکاء میں شہباز شریف، بلاول بھٹو، شیریں رحمان، خواجہ آصف ، مولانا محمود، صادق سنجرانی، شاہ محمود قریشی اور عشایئے کے اختتام پرجب اپوزیشن کے مہمان چلے گئے تو وزیراعظم عمران خان بھی آگئے۔ ایک دو روز پہلے کی بات ہے ،جب عشائیہ ہوا۔عشائیے میں شہبازشریف خاموش رہے، ان شخصیات نے کہا کہ اے پی سی بالکل بھی نہیں ہوگی،حکومت پانچ سال چلے گی، ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان شخصیات کا بلاول بھٹو کا نرم رویہ تھا، شہبازشریف جو بات نہیں کررہے تھے وہ بات بلاول بھٹو نے بڑے طریقے سے بیان کردی۔ شیخ رشید نے جب یہ دیکھا کہ شہباز شریف خاموش رہے، وہاں شیخ رشید نے سمجھا کہ شہبازشریف ٹھس ہوگئے ہیں وہاں شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ میں سے ش لیگ نکلے گی۔ملاقات کے بعد پھر اگلے روز پاکستان بار کونسل کی اے پی سی ہوئی، جس میں کل کی اے پی سی کا اعلان کیا گیا۔ اب شیخ رشید کہہ رہے ہیں کہ شہبازشریف گرفتار ہوں گے اور نااہل ہوجائیں گے کیونکہ یہ دھوکہ دیتے ہیں۔


Top