پاکستان گرےلسٹ سے کب نکلنے والاہے ؟؟ وفاقی وزیر حماد اظہر نے فاتحانہ اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر مملکت حماد اظہر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان جلدفیٹف کی گرے لسٹ سے باہرنکل آئےگا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئےتوپاکستان فیٹف کی گرےلسٹ تھا، فیٹف نےپاکستان کوستائس نکاتی ایجنڈادیا، لاہور:پی ٹی آئی کی حکومت نےپہلے سال ہی14نکات پرعمل کرلیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ حالیہ قانون سازی گرےلسٹ سے نکلنےکی بنیاد ہے،امیدہےکہ پاکستان جلدفیٹف کی گرےلسٹ سےباہرنکل آئےگا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ معیشت کودرست کرنےکیلئےسخت فیصلےکیے جس کے اچھےنتائج آناشروع ہوگئے، آنے والے وقت میں فیٹف معاملات میں بہتری آئےگی امیدہےجلدگرےلسٹ سےباہرآجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس محصولات پرتوجہ ہےکورونا سےگزشتہ سال ایک ہزار ارب کا خسارہ تھا، 10لاکھ ٹن مزیدگندم منگوانےکافیصلہ کیاہے۔