You are here
Home > پا کستا ن > اچھا تو بات تھی۔۔!! سینیٹر فیصل جاوید نے رواں سال ٹیکس جمع کروایا یا نہیں؟ حقیقت منظر عام پر آگئی

اچھا تو بات تھی۔۔!! سینیٹر فیصل جاوید نے رواں سال ٹیکس جمع کروایا یا نہیں؟ حقیقت منظر عام پر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ سینیٹر فیصل جاوید ٹیکس نادہندہ نہیں ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری میں فیصل جاوید کا نام غلطی سے ٹیکس نادہندہ کے طور پر تھا

اور اس غلطی کو دور کرلیا گیاہے۔ ایف بی آر کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے 46 ہزار 127 روپے ٹیکس ادا کیا۔ خیال رہے کہ ایف بی آر کے مطابق سب سے زیادہ 24 کروڑ 13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس شاہد خاقان عباسی نے جمع کرایا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار روپے ٹیکس دیا۔ علاوہ ازیں فہرست میں ایسے وفاقی وزراء، سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہیں جنہوں نے سرے سے ٹیکس دیا ہی نہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آرکی جانب جاری کی گئی 2018ءکی ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق ٹیکس نادہندگان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور نور الحق قادری کے نام بھی شامل ہیں۔ ٹیکس ڈائریکٹری 2018ءکے مطابق ٹیکس نادہندہ سیاستدانوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، نورالحق قادری، ، سینیٹر شمیم آفریدی، سینیٹر رانا مقبول احمد ، زاہد اکرم درانی، شیرعلی ارباب، ایم این اے بشیرخان، محمد ساجد کے نام شامل تھے۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےسب سے زیادہ 24 کروڑ13 لاکھ 29 ہزار 362 روپے ٹیکس اداکیا تھا۔


Top