You are here
Home > پا کستا ن > کپتان کا انتخاب درست نکلا۔!! وزیراعلیٰ عثمان بزدار قبائلیوں کے مسیحا بن گئے، ڈیرہ غازی خان میں شاندار منصوبے کا افتتاح کردیا

کپتان کا انتخاب درست نکلا۔!! وزیراعلیٰ عثمان بزدار قبائلیوں کے مسیحا بن گئے، ڈیرہ غازی خان میں شاندار منصوبے کا افتتاح کردیا

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے فاضلہ کچھ آمد۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے فاضلہ کچھ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔•وزیر اعلیٰ کا فاضلہ کچھ کے بنیادی مرکز صحت اور

ہائی سکول کو اپ گریڈ کر نے کا اعلان۔ •وزیراعلیٰ نے بی ایچ یو کوآر ایچ سی کا درجہ دینے کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھا۔ •وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔ •ڈیرہ غازی خان کے 1066سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبہ،وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں سکولوں کی سولرائزیشن کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ •بارتھی میں 55سکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کردیاگیا ہے۔ •وزیر اعلیٰ نے فاضلہ کچھ میں سپورٹس سٹیڈیم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ •وزیراعلیٰ نے فاضلہ کچھ کیلئے ریسکیو 1122 موٹر بائیک ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا۔پہلے مرحلے میں 15 موٹر بائیک ایمبولینس فراہم کی گئی ہیں۔ •موٹر بائیک ایمبولینس تحصیل کوہ سلیمان کے 15 مقامات پر تعینات ہوں گی۔ •وزیر اعلیٰ پنجاب نے بوائز ہائی سکول کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا۔ •بزدار کوتحصیل کوہ سلیمان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ•بوائز ہائی سکول فاضلہ کچھ کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دیا گیاہے۔ •موسی خیل تونسہ روڈپونے تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ •35کلومیٹر طویل روڈ کا75فیصد کامکمل ہوچکا ہے۔ •وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کوہ سلیمان کے علاقے میں چار سمال ڈیم بنانے کا اعلان۔ •وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکو تحصیل کوہ سلیمان کی ماسٹر پلاننگ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ •وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے فاضلہ کچھ میں بچوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔ •وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کی۔ “ترقی کے سفر کو بڑے شہروں کے ساتھ پسماندہ علاقوں تک لے کر آئے ہیں۔کئی دہائیوں سے نظر انداز علاقوں کو پہلی بار ان کا حق دیا جارہاہے۔جن علاقوں میں حکمران کبھی نہیں گئے آج وہاں ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں۔قبائلی علاقوں میں بسنے والوں سے خصوصی لگاؤ ہے۔پانی کو محفوظ کرنے اورآبپاشی کیلئے استعمال میں لانے کیلئے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع کردیا ہے۔قبائلی علاقے میں معیاری درس گاہیں بنائی جائیں گی۔تعلیم کے ساتھ صحت کی سہولتوں کو مزید بہتر بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا میرا اور آپ کاتعلق پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔آپ سے ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ بھی جارہی رہے گا”۔

 


Top