You are here
Home > پا کستا ن > جو ارکان ووٹنگ کیلئے نہیں آئے ان کی۔۔۔!!! پارلیمنٹ کے اہم ترین اجلاس میں غیر حاضر رہنے والوں کے لیے بری خبر

جو ارکان ووٹنگ کیلئے نہیں آئے ان کی۔۔۔!!! پارلیمنٹ کے اہم ترین اجلاس میں غیر حاضر رہنے والوں کے لیے بری خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز ووٹنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے جو اراکین جوائنٹ سیشن میں نہیں آئے انہیں شوکاز نوٹس دے کر نیم اور شیم کیا جائے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ

بدھ کے روز ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے 31 ارکان غیر حاضر تھے۔ ان میں سے 12 کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا۔انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے 5 اراکین بیمار تھے جس کی وجہ سے وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے لیکن وہ 7 ارکان جو جان بوجھ کر اسمبلی میں نہیں آئے انہیں نہ صرف شوکاز نوٹس دیا جائے بلکہ انہیں نیم اینڈ شیم بھی کیا جانا چاہیے۔خیال رہے کہ بدھ کے روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے متروکہ وقف املاک اور اینٹی منی لانڈرنگ کے بلز اکثریت کے ساتھ منظور کیے تھے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خوش خبری سنائی ہے کہ گلگت بلتستان میں جلد تیز ترین انٹرنیٹ سروس فور جی فراہم کر دی جائے گی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے اسکردو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’گلگت بلتستان کے لوگوں کے حوصلے اور اُن کا عزم پہاڑوں کی طرح بلند ہے، یہاں الیکشن قریب آتے ہی سیاسی موسم گرم ہوگیا ہے‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’صرف آلو مٹر کاشت کر کے معیشت کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا بلکہ ہمیں ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کرنا ہوگا کیونکہ ہم ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے‘۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پانی پر بھی تحقیق (ریسرچ) کرنا پڑے گی‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’گلگت بلتستان میں مائیننگ (قدرتی وسائل) کے موجودہ ذخائر پر حکومت توجہ دے رہی ہے، جلد ہی جی بی میں تیز ترین انٹرنیٹ فور جی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا‘۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ’جب پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا تب ہم ماسک بھی نہیں بنا سکتے تھے مگر آج پاکستان انسداد کرونا کے آلات برآمد (ایکسپورٹ) کرنے والا ایشیاء کا بڑا ملک بن گیا ہے‘۔انہوں نے بتایا کہ ’بیلجئیم ،فرانس جیسے ترقی یافتہ ممالک پاکستان سے ماسک اور سینٹائزر برآمد کرر ہےہیں ، ہم ماہانہ 1100وینٹی لیٹر تیار کررہے ہیں‘۔


Top