میری توبہ میں اب یہ کام نہیں کروں گی ۔۔۔ میرا نے اپنی زندگی اور کیرئیر کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے تھیٹر پر کام کرنے سے معذرت کر لی، فیصل آباد کے تھیٹر میں ہونے والی گولیوں کے بعد اب ملتان میں سٹیج ڈراما نہیں کریں گی۔لالی وڈ انڈسٹری کی سکینڈل کوئین اداکارہ میرا جنہوں نے فلموں میں کام نہ ملنے کے بعد تھیٹر پر کام کرنے کے لئے پرڈیوسرز سے معاہدے کئے تھے

اور پچھلے ہفتے فیصل آباد کے ایک تھیٹر میں ڈراما کیا لیکن ڈراما شروع ہونے کے دو روزہ بعد ہی تھیٹرپر نامعلوم افراد نے گولیاں برسائیں ۔ یہ حالانکہ تھیٹر کے باہر ہوئی لیکن میرا کا کہنا ہے کہ یہ ان پر کی گئی جس کی وجہ سے اب وہ تھیٹر پر کام نہیں کریں گی ۔میرا نے اٹھارہ ستمبرسے ملتان میں ڈراما کرنا تھا لیکن اب انہوں نے ڈراما کرنے سے معذرت کر لی۔