You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: ناقابل یقین اطلاعات

بریکنگ نیوز: ناقابل یقین اطلاعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حساس معاملات کی تفتیش اور گرفتاری میں معاونت کرنے والے انٹیلیجنس بیورو کے افسر کو پڑوسی ملک کے موبائل نمبروں سے مسلسل وارننگ ملنے کے بعد افسر پولیس سے حفاظت مانگنے پر مجبور ہو گیا ہے، انسپکٹر راجہ راحت جاوید نے آبپارہ پولیس کو تحریری درخواست دی کہ

وہ حساس ادارے میں خدمات سر انجام دے رہا ہے، کافی دنوں سے میرے ذاتی نمبروں پر مختلف اوقات میں کالز آتی ہیں ،ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کال کرنے والا مجھے خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، قبل ازیں میں حساس ادارے سے اسلام آباد پولیس میں آیا اور اسلام آباد پولیس میں انچارج ہائی پروفائل کرائم یونٹ اسلام آباد خدمات سر انجام دے چکا ہوں، اس دوران میں نے ہائی پروفائل کیس ٹریس کر کے ملزموں کو گرفتار کرایا،قوی امکان ہے کہ مجھے کی جانے والی کالز اس سلسلے کی کڑی ہو سکتی ہے ،میں اور میری فیملی اس وجہ سے خوفزدہ ہے میں نے اپنے دفتر کے افسران کو بھی آگاہ کر دیا ہے آبپارہ پولیس نے اس حوالے سے رپورٹ درج کر لی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارے کے افسر کو کی جانے والی کالز پڑوسی ملک کے نمبروں سے آ رہی ہیں ۔معاملے کی تفتیش کرنے والے اے آئی ایس کا کہنا ہے کہ سی ڈی آر کیلئے کہا ہوا ہے کارروائی جاری ہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب نے آئین میں درج اسلامی حدودو تعزیرات کے نفاذ کی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔تحریک کے تحت سیمینارز، جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، مساجد میں جمعہ کے خطبات اس موضوع پر دیئے جائینگے۔ مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں امیر پنجاب مولانا عبدالرشید حجازی کی زیرصدارت اجلاس کے بعد ناظم اعلیٰ پنجاب حافظ محمد یونس آزاد نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہم نے فیصلہ کیا کہ صوبائی سطح پر عوام میں اسلامی حدود وتعزیرات کی اہمیت بارے شعور بیدار ،آئین میں درج اسلامی حدودوتعزیرات کے نفاذ کی تحریک کے تحت جلسوں، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیاجائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر علامہ ساجد میر نے کہا وزیراعظم کی طرف سے اعضاء سے محروم کرنے کی سزا غیرفطری اور غیرشرعی ہے، اسے مسترد کرتے ہیں۔


Top