وزیر اعظم عمران خان 25 ستمبر کو کیا کرنے والے ہیں؟

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیر اعظم عمران خان 25 ستمبر کو 11 بج کر 45 منٹ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کا خطاب تیسرے نمبر پر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے 75 واں اجلاس منعقد کیا جارہا

ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے، اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل کا ذرائع کے توسط سے کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25 ستمبرکویواین جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، 25 ستمبر کو رات11 بجکر45 منٹ پر وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،اقوام متحدہ نے وزیراعظم کے خطاب کی ترتیب سےمتعلق پاکستان کو مطلع کردیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان 25 ستمبرکویواین جنرل اسمبلی سیشن سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں دوپہر کے سیشن میں خطاب تیسرے نمبر پر ہوگا۔ ایک اندازے کے مطابق اگر ہر مقرر 15-25 منٹ کے درمیان تقریر کرتا ہے تو عمران خان کی باری پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات پونے12بجے کے قریب آئے گی۔