You are here
Home > پا کستا ن > ماحولیاتی تبدیلی۔!! ہالی ووڈ ہیرو آرنلڈ شوار زنیگر کی وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل، جواب میں وزیراعظم کیا آج کیا کرنے والے ہیں؟ زبردست خبر آگئی

ماحولیاتی تبدیلی۔!! ہالی ووڈ ہیرو آرنلڈ شوار زنیگر کی وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل، جواب میں وزیراعظم کیا آج کیا کرنے والے ہیں؟ زبردست خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے ہالی ووڈ ہیروآرنلڈ شوار زینیگر نے وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کر دی ، آرنلڈ کی اپیل پر وزیر اعظم عمران خان آج ویڈیو بیان جاری کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

اپنے پیغام میں کہا کہ مشہور ہالی وڈ ہیرو آرنلڈ شوارزینیگر نے وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کی ہے، لائمنٹ ایکشن ہیروز آج چوتھے سالانہ آسٹرین ورلڈ سمٹ کے سلسلے میں آج آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے، آرنلڈکی اپیل پروزیراعظم عمران خان آج ویڈیو بیان جاری کریں گے۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ویڈیو بیان میں ماحولیاتی تغیر، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ، سبز نوکریوں کی فراہمی، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کو سبز مستقبل کا نگہبان بنانے کے حوالے سے اپنے ویژن پر روشنی ڈالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آرنلڈ آلودگی اور ماحولیاتی تغیر کیخلاف تقریباً 2 عشروں سے برسرِ پیکار ہیں اور ماحولیاتی تغیر کے حوالے سے انکی کوششوں کا محور لوگوں کو ماحولیاتی بحرانوں سے آگاہی دینا اور سال میں ایک مرتبہ آسٹرین ورلڈ سمٹ کا انعقاد ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آرنلڈ ماحولیاتی تغیر کیخلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو کلائمنٹ ایکشن ہیرو اور کلائمنٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔


Top