You are here
Home > پا کستا ن > حکومت نے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کردی

حکومت نے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ موٹروے پر کرنے والے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ پولیس کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اولین ترجیح ہے زبردستی کرنے والے مجرموں

کو سرعام لٹکانے کی طرف لے کر جائیں، کچھ لوگ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں، درندوں کےحقوق کہاں سے آگئے؟انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مؤقف واضح ہے کہ زبردستی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔فیصل جاوید نے وفاقی وزیرفواد چوہدری پر بھی تنقید کی اور کہا کہ فواد ریسرچ کا دائرہ بڑھائیں اور دیکھیں جہاں سخت سزائیں ہیں وہاں زبردستی کے واقعات کم ہوتےہیں۔


Top