You are here
Home > پا کستا ن > انعام غنی چھا گئے

انعام غنی چھا گئے

لاہور (نیوز ڈیسک) آئی جی پنجاب نے موٹر_وے پر انٹیلی جنس طرز کا سرچ آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی پنجاب انعام غنی کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ اطراف میں متحرک تمام گینگ کے خلاف کارروائی کی جائے ، موٹر _وے اور ہائی_وے سے ملنے والی فون کالز پر فوری جواب دیا جائے ، شہریوں کی

حفاظت کیلئے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے ، آئندہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے 2011سے اب تک ہونے والی وارداتوں اور گرفتار ہونے والے ملزمان کی مکمل تفصیلات طلب کرلی گئیں ، سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان کی ضمانتوں کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ، اس سلسلے میں تفصیلات کے حصول کیلئے تمام افسران کو پروفارما بھی بھجوا دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ آئی جی پنجاب کارکردگی دکھائیں گے تو عہدے پر رہیں گے، سی سی پی اولاہور پر بڑا شور برپا ہوا، عمر شیخ کو اس لیے تعینات کیا کہ پولیس قبضہ گروپوں سے ملی ہوئی تھی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعظم کی صدارت میں گزشتہ روز امن و امان کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم اور سی سی پی او لاہور بات کرتے رہے جب کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار خاموش رہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اور دیگرحکومتی نمائندے موجودتھے۔اجلاس میں سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ وہ پولیس کو ٹھیک کر رہے ہیں، متعدد افسروں اور اہلکاروں کو ہتھکڑیاں لگوائیں، تین ماہ بعد لاہور خود بتائے گا کہ ٹھیک ہو رہا ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں آئی پنجاب انعام غنی کو حکم دیا کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کیا جائے۔عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو حکم دیا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف سخت کارووائی عمل میں لائی جائے اور قبضہ مافیا کے خلاف آپ اپنی ٹیم تشکیل دیں۔اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ “لاہور میں گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں وزیراعظم نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو احکامات دیے کہ سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو مکمل سپورٹ کیا جائے۔ ملاقات میں مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر بھی شامل تھے۔ جبکہ اس دوران وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار مسلسل مکمل خاموش رہی”۔


Top