اللہ تعالیٰ کا پاکستان پر خاص فضل وکرم ۔۔۔!! کورونا کے باوجود پاکستان کی لڑ کھڑاتی معیشت بالآخر سنبھل گئی ،سالانہ آن لائن آمدن میں کتنا اضافہ ہوا؟رپورٹ منظر عام پر

لاہور(ویب ڈیسک )آن لائن رقوم کی منتقلی کی عالمی کمپنی پے یو نیر (Payoneer ) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کورونا کے باوجود پاکستان کی سالانہ آن لائن آمدن کی شرح میں ریکارڈ 22 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی کمپنی نے آمدنی میں اضافے کی بڑی وجہ کورونا کے دوران جاری ای روزگار آن لائن فری لانسنگ پروگرام


کو قرار دیا ہے،لاک ڈاؤن کے 3 ماہ میں ای روزگار کے طلبا نے دوران تربیت اڑھائی کروڑ کما لئے،ای روزگار محکمہ یوتھ افئیرز پنجاب اور پی آئی ٹی بی کا مشترکہ پروگرام ہے۔چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور کا کہنا تھا کہ ای روزگار پروگرام بیروزگاری کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے سال کی نسبت پاکستان کی مجموعی آن لائن آمدن 47 سے بڑھ کر69 فیصد ہو گئی ۔ای روزگار کے نئے سیشن میں داخلے بھی جاری ہیں جن میں 35برس تک کے ایم اے پاس بے روزگار نوجوان فزیکل کے علاوہ آن لائن کلاسز کیلئے بھی اپلائی کر سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے ای روزگار ویب سائٹ یا 080009897 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے، کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکل وقت سے جوڑ رہے ہیں، کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، پہلے روٹی کپڑا مکان نعرہ تھا، اب پہلی بار غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو کم شرح سود پر گھر ملے گا۔انہوں نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی تو بڑی مشکل آئی۔نیا پاکستان کیا ہے؟ جب بھی کوئی مشکل وقت ہوتا ہے تو کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، برے حالات ہیں۔ اسی طرح اب کراچی میں سیلاب آیا ہوا ہے، تو جب لوگوں سے کوئی پوچھے گا بتائیں کیسے حالات ہیں تو کوئی تعریف تو نہیں کرے گا؟ جب ملک کے مشکل حالات ہیں، ایک ملک کو مقروض کردیا گیا، ملک چلانے کیلئے پیسا چاہیے ہو، تو مشکل وقت تو ہوتا ہے۔دنیا میں جس نے بھی بڑا کام کیا ہے، اس نے اپنی صلاحیتوں، تعلیم یا بڑے گھر میں پیدا ہونے سے نہیں کیا، بلکہ اس نے خواب بڑا دیکھا تھا۔ جو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھا اس کو ہر کوئی یاد رکھے گا۔ اگر میری خواب یہ ہے کہ میں نے کلب کرکٹر بننا ہے تو میں انٹرنیشنل کرکٹر نہیں بنوں گا۔ جو بھی اوپر جاتا ہے اس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، جب کسی نے سوچا کہ چاند پر جانا ہے تو کہا گیا دنیا ہی ختم ہوجائے گی۔