You are here
Home > پا کستا ن > عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔ پسماندہ علاقوں کے لیے خصوصی پروگرام کا اعلان ، بڑی خوشخبری سنا دی

عمران خان نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔۔۔ پسماندہ علاقوں کے لیے خصوصی پروگرام کا اعلان ، بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم چندہفتےمیں پسماندہ علاقوں کیلئےخصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے ، ترقیاتی پروگرام کیلئے زمینی حقائق، مقامی لوگوں کی ترجیحات ضروری تھیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پچھلے دو دن خضدار، آواران، تربت، گوادرمیں گزارے ،


ترقیاتی پروگرام کیلئےزمینی حقائق، مقامی لوگوں کی ترجیحات ضروری تھیں، چندہفتےمیں وزیراعظم پسماندہ علاقوں کیلئےخصوصی پروگرام کا اعلان کریں گے۔گذشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے تربت میں علاقائی معززین سے ملاقات کی تھی ، جس میں اسدعمر نے معززین سے علاقائی مسائل اور تجاویز سنیں۔اس موقع پر اسد عمر نے کہا تھا کہ حکومت جنوبی بلوچستان کی ترقی کیلئے اسپیشل ترقیاتی پیکیج مرتب کر رہی ہے، وزیراعظم جنوبی بلوچستان کو ترقی یافتہ علاقہ بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان میں ترقی کےکئی مواقع موجودہیں حکومت لونگ ٹرم پلاننگ کررہی ہے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ جنوبی بلوچستان کی پسماندگی کےخاتمےکیلئےجلدخصوصی پیکج کااعلان کیاجائے گا جب کہ سی پیک کے فوائد مکران کےلوگوں کو بھی ملیں گے، زراعت کےحوالے سے مکران کی زمین بہت ذرخیز ہے یہاں سبزیاں اوراعلیٰ کوالٹی کےکھجوروافرمقدارمیں پائےجاتےہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے، کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکل وقت سے جوڑ رہے ہیں، کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، پہلے روٹی کپڑا مکان نعرہ تھا، اب پہلی بار غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو کم شرح سود پر گھر ملے گا۔انہوں نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی تو بڑی مشکل آئی۔نیا پاکستان کیا ہے؟ جب بھی کوئی مشکل وقت ہوتا ہے تو کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، برے حالات ہیں۔ اسی طرح اب کراچی میں سیلاب آیا ہوا ہے، تو جب لوگوں سے کوئی پوچھے گا بتائیں کیسے حالات ہیں تو کوئی تعریف تو نہیں کرے گا؟ جب ملک کے مشکل حالات ہیں، ایک ملک کو مقروض کردیا گیا، ملک چلانے کیلئے پیسا چاہیے ہو، تو مشکل وقت تو ہوتا ہے۔دنیا میں جس نے بھی بڑا کام کیا ہے، اس نے اپنی صلاحیتوں، تعلیم یا بڑے گھر میں پیدا ہونے سے نہیں کیا، بلکہ اس نے خواب بڑا دیکھا تھا۔ جو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھا اس کو ہر کوئی یاد رکھے گا۔ اگر میری خواب یہ ہے کہ میں نے کلب کرکٹر بننا ہے تو میں انٹرنیشنل کرکٹر نہیں بنوں گا۔ جو بھی اوپر جاتا ہے اس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، جب کسی نے سوچا کہ چاند پر جانا ہے تو کہا گیا دنیا ہی ختم ہوجائے گی۔


Top