You are here
Home > پا کستا ن > بریکنگ نیوز: الیکشن کمیشن نے وفاق کو بڑا حکم جاری کر دیا

بریکنگ نیوز: الیکشن کمیشن نے وفاق کو بڑا حکم جاری کر دیا

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، ایسے میں الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی کے مؤقف پر ایکشن لے لیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو حکم دے دیا ہے کہ جلد از جلد مردم شماری کی سرکاری اشاعت کی جائے۔


اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزارتِ پارلیمانی امور اور وزارتِ قانون کو احکامات جاری کر دیے۔قبل ازیں، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت سندھ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی پٹیشنز پر غور کیا گیا، اجلاس میں مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار کی اشاعت اور سندھ میں حلقہ بندیوں کے معاملے کو دیکھا گیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آبادی کے اعداد و شمار حلقہ بندیوں کے لیے بنیادی جز ہیں، اس لیے حلقہ بندیوں کے لیے 2017 کی مردم شماری کی سرکاری اشاعت ضروری ہے۔احکامات پر عمل درآمد کے لیے الیکشن کمیشن نے متعلقہ حکام کو مراسلے بھی جاری کر دیے۔یاد رہے کہ 2 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے کمیٹیوں کا اعلان کیا تھا، یوسیز، یونین کمیٹیز اور وارڈز کی نئی حلقہ بندیوں کے بعد سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کیا جانا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 9 سے 22 ستمبر تک سندھ بھر میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کو مکمل کیا جائے گا، 23 ستمبر کو سندھ میں ابتدائی حلقہ بندیاں آویزاں کی جائیں گی اور اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوگا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے، کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکل وقت سے جوڑ رہے ہیں، کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، پہلے روٹی کپڑا مکان نعرہ تھا، اب پہلی بار غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو کم شرح سود پر گھر ملے گا۔انہوں نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی تو بڑی مشکل آئی۔نیا پاکستان کیا ہے؟ جب بھی کوئی مشکل وقت ہوتا ہے تو کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، برے حالات ہیں۔ اسی طرح اب کراچی میں سیلاب آیا ہوا ہے، تو جب لوگوں سے کوئی پوچھے گا بتائیں کیسے حالات ہیں تو کوئی تعریف تو نہیں کرے گا؟ جب ملک کے مشکل حالات ہیں، ایک ملک کو مقروض کردیا گیا، ملک چلانے کیلئے پیسا چاہیے ہو، تو مشکل وقت تو ہوتا ہے۔دنیا میں جس نے بھی بڑا کام کیا ہے، اس نے اپنی صلاحیتوں، تعلیم یا بڑے گھر میں پیدا ہونے سے نہیں کیا، بلکہ اس نے خواب بڑا دیکھا تھا۔ جو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھا اس کو ہر کوئی یاد رکھے گا۔ اگر میری خواب یہ ہے کہ میں نے کلب کرکٹر بننا ہے تو میں انٹرنیشنل کرکٹر نہیں بنوں گا۔ جو بھی اوپر جاتا ہے اس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، جب کسی نے سوچا کہ چاند پر جانا ہے تو کہا گیا دنیا ہی ختم ہوجائے گی۔


Top