You are here
Home > پا کستا ن > سندھ حکومت کو دن میں تارے دکھا دینے والا فیصلہ سنا دیا گیا

سندھ حکومت کو دن میں تارے دکھا دینے والا فیصلہ سنا دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کے لیے حکومت سندھ کی استدعا مسترد کردی جبکہ اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا۔جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈینیئل پرل کیس ست متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جسٹس منظوراحمد ملک نے حکومت سندھ کے وکیل سے پوچھا کہ ڈینیئل پرل کے گمشدہ ہونے کا گواہ کون ہے، انہیں کیسے علم ہوا کہ گورے رنگ کا یہ شخص ڈینئل پرل ہے۔حکومت سندھ کے وکیل فارق ایچ نائک نے کہا کہ حالات و واقعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وہ ڈینیئل پرل تھا، ڈینیل پرل سی پی ایل سی کے سربراہ سے ملنے کے بعد عمر شیخ سے ملا۔جسٹس منظور احمد ملک سے پوچھا کہ کیا اس گاڑی کا نمبر ملا جس پر ڈینیئل پرل سوار ہوا جبکہ ٹرائل کورٹ نے دفعہ 302 کے تحت ملزمان کو سزا ہی نہیں دی, کیا آپ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔جسٹس قاضی امین نے کہا کہ اس کیس میں کیپٹل ریفرنس فائل کیا گیا تھا, جس پر وکیل حکومت سندھ نے کہا ہائی کورٹ کے حکم میں کہا گیا ہے کہ سازش ہوٹل میں نہیں ہوئی جبکہ میں یہ ثابت کروں گا کہ سازش ہوٹل میں ہوئی۔


Top