You are here
Home > پا کستا ن > سنیتھا رچی کے پیچھے کون ہے اور میرے خلاف منصوبے کہاں بن رہے ہیں ؟ سینیٹر رحمان ملک کا تہلکہ خیز انکشاف

سنیتھا رچی کے پیچھے کون ہے اور میرے خلاف منصوبے کہاں بن رہے ہیں ؟ سینیٹر رحمان ملک کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ سنتھیا رچی ایک مہرہ ہے میں ثابت کرنگا ، ان لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو امریکی خاتون کے پیچھے ہیں ، خواتین کی عزت کرتا ہوں، بداخلاقی اور غلط کردار کے الزامات لگائے گئے سب تفصیل میرے پاس موجود ہے ،

مجھے انصاف چاہیے ۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہاکہ سنتھیا ایک مہرہ ہے، میں یہ دنیا کے سامنے ثابت کرونگا،اْن لوگوں کو بھی ایکسپوز کرونگا جو سنتھیا کے پیچھے ہیں، سنتھیا کو پیسے کون دے رہا ہے، کونسی گلی میں یہ فیصلے ہو رہے ہیں سب ایکسپوز کرونگامیں 50 سال تفتیشی رہا ہوں، وقت آنے پر ایکسپوز کرونگا۔انہوں نے کہاکہ میں خواتین کی عزت کرتا ہوں، میں نے آج بھی انکے پیچھے کوئی بات نہیں کی، سنتھیا کو ریموٹ کنٹرول سے چلایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نامور اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے ساتھ غلط کاری کے مجرموں کو ہاتھ اور پاؤں سے محروم کرکے ان کی مردانہ صلاحیت ختم کردینی چاہیے۔موٹر وے غلط کاری کیس پر نہ صرف پورا ملک سراپا احتجاج ہے بلکہ سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے مکروہ مجرموں کو سرے عام سزا دی جائے۔ شوبز انڈسٹری میں بھی اس واقعہ پر شدید غم و غصہ پایا جاتاہے اور واقعہ کے مجرمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔موٹر وے واقعہ سے متعلق نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر کہا کہ میں چاہتی ہوں اسیے واقعات کے مجرموں کو زندہ رکھا جائے، انہیں تختہ دار پر نہ لٹکایا جائے بلکہ ان کو ہاتھ، پاؤں اور ان اعضاء کے بغیر زندگی گزارنے دی جائے جس سے وہ خواتین کی زندگی کو برباد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی مردانہ صلاحیت ختم کرکے ان کو ہاتھ اور پاؤں سے محروم کر دینا چاہیے تاکہ دوسروں کے لیے عبرت کا نشان بن جائیں۔


Top