You are here
Home > پا کستا ن > دوہرے معیار نہیں چلیں گے۔۔!! شہباز شریف سے اچانک کس نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا؟ ناقابلِ یقین صورتحال پیدا

دوہرے معیار نہیں چلیں گے۔۔!! شہباز شریف سے اچانک کس نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا؟ ناقابلِ یقین صورتحال پیدا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب دیکھتے ہیں کہ کون شہباز شریف کو ہٹانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ “سی سی پی او کی غلط سٹیٹمنٹ کا برا ماننا بھی درست تھا لیکن ایک قائد حزب اختلاف

کی اس قدر اخلاق سے گری ہوئی بات پر ان سے استعفی لینا چاہئیے اور 30 دن کے لئے اسی موٹر وے پر رات کے وقت گشت کروانا چاہئیے دوہرے معیار نہیں چلیں گے”۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نےسانحہ موٹروے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچنا ہو گا اس طرح کے واقعات کیوں ہوتے ہیں، زینب واقعہ پر عمران خان گلا پھاڑ پھاڑ کر بولا کرتا تھا اس واقعہ پر کیوں غائب ہوگیا،پیر کو قومی اسمبلی میں سانحہ موٹروے پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاکہ اس سانحے نے قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے ،جتنا بڑا ظلم کیا گیا اتنا بڑا مذاق اڑایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک پولیس افسر کہے کہ رات کو کیوں نکلی پیٹرول چیک کیوں نہیں کیا اس بچی کے سر پر دست شفقت رکھنے کے بجائے یہ باتیں کی گئیں ،کیا ایسے پولیس افسر کو سی سی پی او لگایا جانا چاہئے تھا ،اس افسر کو لگوانے والا سینہ تان کے کھڑا تھا۔اس کے ساتھ ہی شہباز شریف نے بیان دیا کہ ہ یہ موٹروے بھی میاں نوازشریف کے دور میں بنی،یہ لاکھ تختیاں لگائیں مگر قوم جانتی ہے ۔شہباز شریف نے سانحہ موٹروے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ سیالکوٹ موٹروے پر پیش آیا اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ کہنا نامناسب نہیں ہو گا کہ الحمد اللہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی نواز شریف نے بنوائی،جس پر تمام لیگی ارکان نے تالیاں بھی بجائیں۔شہباز شریف کو اس بیان کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


Top