You are here
Home > پا کستا ن > تمام ادارے عمران خان کے ساتھ ہیں۔۔!! مشکل وقت میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑ ا اعلان

تمام ادارے عمران خان کے ساتھ ہیں۔۔!! مشکل وقت میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑ ا اعلان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امن کیلئے وژن بالکل واضح ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد تشریف لائے جہاں ان کی ملاقات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہوئی، اس ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی اوردیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، اس کے علاوہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی اور زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے مزاکرات پاکستان کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا امن اور علاقائی رابطوں کیلئے وژن بالکل واضح ہے اور ملک کے تمام عناصر ان کے اس وژن کو حقیقت کی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں، اسی وژن کے تحت خطے میں دیرپا امن و ترقی اور استحکام کو یقینی بنایا جارہا ہے۔


یاد رہے کہ انٹرا افغان مزاکرات کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل آج اسلام آباد پہنچے تھے، وہ اپنے پاکستان دورے کے دوران مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔


Top