You are here
Home > پا کستا ن > متاثرہ خاتون نے عُمر شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

متاثرہ خاتون نے عُمر شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )سانحہ گُجر پورہ، متاثرہ خاتون نے سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ خاتون سے رابطے میں رہنے والی خاتون صحافی فریحہ ادریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون لاہور پولیس چیف کی طرف سے

مانگی جانے والی معافی سے مطمئن نہیں کیونکہ سی سی پی او کے تبصروں کے نتیجے میں خود وہ اور ان کے اہلخانہ کو انتہائی درد اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔متاثرہ خاتون نے اس معاملے میں کاروائی کی اپیل کرتے ہوئے سی سی پی او کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد سی سی پی او لاہور نے معافی مانگی جس میں انہوں نے خاتون اور ان کے اہلخانہ سے انہیں ذہنی تکلیف پہنچانے پر معافی مانگ لی ہے۔

گذشتہ روز سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعے کے بعد دئیے گئے متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی،سی سی پی او لاہور نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی سے قبل یوٹرن لے لیا۔عمر شیخ کا کہنا تھا کہ میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تومعافی مانگتا ہوں۔میرا کوئی بھی غلط مطلب یا تاثر نہیں تھا۔اپنی بہنوں،بھائیوں اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی بہن جو متاثرہ ہے،اور تمام طبقات سے معافی مانگتا ہوں۔


Top