’’اس بدنام زمانہ افسر کو کونسے سرخاب کے پرلگے ہیں؟‘‘ مریم نواز کے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے متعلق ٹویٹ پر ارشاد بھٹی میدان میں اُتر آئے، لاڈو رانی کو ہزیمت سہنی پڑ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ ریاست 12 بجے کے بعد سو جاتی ہے یا یہاں جنگل کا قانون ہے۔ اسلئے عوام اپنی حفاظت خود کرے ، حکومت سے توقع نہ رکھے۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے سی سی پی او لاہور کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا

اور حکومت سے سوال پوچھ لیا کہ اس بدنام زمانہ شخص کو کونسے سرخاب کے پر لگے ہیں؟ اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ موٹر وے پر ہونے والے شرمناک اور اندوہناک واقعہ سے پاکستان کی عوام اور بالخصوص خواتین ہل کر رہ گئی ہیں۔ یہ پہلی حکومت آئی ہے جو نا صرف ہر واقعہ کا الزام مظلوم کو دیتی ہے بلکہ کھلے عام یہ پیغام دے رہی ہے کہ ہر کوئی اپنی حفاظت خود کرے ریاست سے کوئی توقع نہ رکھے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ کیا آپ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ریاست 12 بجے کے بعد سو جاتی ہے یا یہاں جنگل کا قانون ہے ؟ حکومتی رویہ تشویش ناک ہے آپ مجرم کے بجائے مظلوم کو الزام دے کر بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے۔ اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے سی سی پی او لاہور کوآڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اس حکومت سے سوال کرنا چاہیئے کہ ایک بدنام زمانہ آفسر میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہیں کہ اس کے دفاع کے لیئے وفاقی وزرا بھی میدان میں اتر آئے اور سرکاری ترجمان بھی صف آرا ہو گئے ؟ مریم نواز کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور کہا کہ مریم نواز آپ کیپٹن صفدر سے کیوں نہیں پوچھ لیتیں کہ اس بدنام زمانہ سی سی پی او کو کیوں لگایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب سے سی سی پی او عمر شیخ لاہور میں تعینات ہوا ہے، ن لیگ والوں کی کیوں چیخیں نکل رہی ہیں؟ کیا حکومت کا عمر شیخ کو لگانے کا فیصلہ صحیح ہے؟ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور مریم نواز کے سی سی پی او کے خلاف بیانات ثابت کررہے ہیں کہ حکومت نے ٹھیک بندے کو سی سی پی او لاہور لگایا ہے۔ مریم نواز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ حکومت نے آپ کو کچھ نہیں بتانا آپ کیپٹن صفدر صاحب سے پوچھ لیں،اُن کی اس بدنام زمانہ افسر سے بات ہو چکی ہے اور انہیں پتا ہے کہ اس بدنام زمانہ افسر میں کون سے سرخاب کے پر لگے ہوئے ہیں۔۔ ارشاد بھٹی نے مریم نواز کو جواب دیتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ آپکو شائد یاد نہیں رہا،اس ریاست کو 12بجےکےبعد سونےکی پرانی عادت ہے،یاد ہےبھیڑیئےآئے،ماڈل ٹاؤن میں ماؤں،بہنوں کےمنہ میں گولیاں مار کر چلتےبنے،آپکو شائدیاد نہیں رہا تب بھی حکومتی رویہ تشویشناک تھا،مظلوم کی بجائے مجرموں اور بھیڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی اور تب بھی کسی کو شرم نہ آئی۔۔ مریم نواز کے ٹویٹ پر دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی دلچسپ تبصرے کئے۔