جس سیالکوٹ موٹروے پر اندوہناک واقعہ پیش آیا وہ الحمد للہ نواز شریف نے بنایا۔۔۔!!!” شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں ناقابل یقین خطاب

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا وہ میاں نواز شریف نے بنایا۔قومی اسمبلی میں موٹروے کیس کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان کے

قیام میں اس حکومت کی مکمل ناکامی دیوار پر لکھی ہوئی ہے۔ اس معاملے کی انکوائری کرائی جائے، “چونکہ سیالکوٹ موٹروے پر یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا، یہاں پر یہ کہنا غیر مناسب نہیں ہوگا کہ یہ موٹروے بھی الحمد للہ میاں نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے بنایا۔”نہوں نے کہا کہ یہ لاکھ تختیاں لگاتے پھریں لیکن پوری قوم جانتی ہے کہ یہ عوامی خدمت کے عظیم منصوبے کس دور میں لگائے گئے، اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس کا پورا کریڈٹ میاں نواز شریف، مسلم لیگ ن اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ موٹروے پر پیش نہیں آیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پوری قوم کو موٹر وے واقعے پر غم ہے، افسوس ہے کہ بحث اس پر نہیں ہورہی کہ مجرموں سے لی جائے لیکن دو قسم کی بحثیں ہورہی ہیں کہ موٹروے واقعے پر وزیرمواصلات مستعفی ہو اور ڈی اے این لیب کا کریڈٹ کس کو دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیا یہ بات اہمیت رکھتی ہے کہ واقعہ کراچی میں ہوا یا موٹر وے پر؟ یہ واقعہ موٹر وے پر نہیں ہوا لیکن بحثیت مرد میں اس واقعہ کی ذمہ داری لیتا ہوں، میں اس ایوان کا حصہ ہوں جس نے خواتین کو حقوق دلانے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ کہاجارہا ہے کہ خاتون نے جب 130 پر فون کیا تو کہا گیا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہیں، میں نے وہ فون کال سنی، یہ نہیں کہا گیا کہ دائرہ اختیار نہیں۔