You are here
Home > پا کستا ن > لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔۔۔!!! سیالکوٹ موٹروے پر رات کو خاتون کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، پھر کیا واقعہ پیش آیا ؟ جان کو آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ۔۔۔!!! سیالکوٹ موٹروے پر رات کو خاتون کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا، پھر کیا واقعہ پیش آیا ؟ جان کو آپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) 9 ستمبر کو گزرنے والے اتنے بڑے سانحے کے باوجود موٹروے پولیس کی سروس میں بہتری نہیں آسکی، خاتون کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور موٹروے پولیس نے ایک گھنٹے تک فون ہی نہیں اٹھایا۔زینب رضا نامی خاتون نے نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام نقطہ نظر میں گفتگو کرتے ہوئے

بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیالکوٹ سے آتے ہوئے موٹروے پر ان کی گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ابھی 3 روز پہلے اسی موٹروے پر افسوسناک واقعہ ہوا تھا جس کی وجہ سے ہم بہت زیادہ خوفزدہ ہوگئے تھے۔ خدا یہ وقت تری آنکھ کو نہ دکھلائے | امجد اسلام امجد|خاتون زینب ضیا نے بتایا کہ انہوں نے موٹروے کی ہیلپ لائن پر کال کی لیکن ایک گھنٹے تک انہوں نے جواب ہی نہیں دیا، انہوں نے فون ہی نہیں اٹھایا، پھر گھر فون کیا تو والد صاحب نے رابطہ کیا لیکن انہوں نے کوئی مدد نہیں کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان اور خوفزدہ تھے، کئی گاڑیاں روکنے کی کوشش کی لیکن کوئی نہیں رکا، رات کے 12 بجے کا وقت تھا لیکن کوئی مدد نہیں ملی، پھر اچانک دنیا نیوز کی گاڑی آئی اور طارق حبیب نے ہماری مدد کی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سانحہ گجر پورہ کے حوالے سے خاتون صحافی فریحہ ادریس کا انکشاف، ملزمان واردات کے بعد گاڑی میں 1 ہزار روپے چھوڑ کر گئے، متاثرہ خاتون نے پولیس سے رابطہ کر کے لوکیشن شیئر کی، 1 ہزار روپے کا پٹرول مانگا، 2 گھنٹے انتظار کے بعد پولیس کی بجائے ڈاکو آگئے، زیادتی واقعے کے بعد مجرمان جاتے ہوئے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر 1 ہزار روپے کا نوٹ چھوڑ کر گئے۔ خاتون صحافی اور اینکر پرسن فریحہ ادریس کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔ فریحہ ادریس کا بتانا ہے کہ موٹروے پر جب متاثرہ خاتون کا پٹرول ختم ہوا تو انہوں نے پولیس کو کال کر کے ایک ہزار روپے کا پٹرول مانگا تھا، جبکہ وہاں واردات ہوئی تو مجرمان واپس جاتے ہوئے 1 ہزار روپے کا نوٹ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر چھوڑ کر گئے۔فریحہ ادریس کا بتانا ہے کہ وہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہیں۔ خاتون کی گاڑی خراب ہوئی تو انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا لیکن 2 گھنٹے تک وہاں کوئی نہیں آیا۔ خاتون نے بذریعہ وٹس ایپ پولیس سے اپنی لوکیشن بھی شیئر کی تھی۔ مدد کیلئے رابطہ کیے جانے پر پولیس نے خود خاتون سے لوکیشن کی تفصیلات مانگی تھیں تاہم مدد کیلئے کوئی نہیں آیا۔ خاتون نے باقاعدہ ویڈیو بھی بنائی کہ جب انہوں نے مدد طلب کی تو اس کے 2 گھنٹے تک پولیس نہیں آئی۔خاتون نے اب دوران تفتیش پولیس سے وہ نمبر بھی شیئر کیا ہے جس پر لوکیشن شیئر کی گئی تھی۔ جبکہ متاثرہ خاتون نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار ملزم شفقت نے دوران تفتیش جو تفصیلات بتائی ہیں وہ کافی حد تک درست ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کا شفقت نامی ایک ملزم گرفتار کیا جا چکا، جبکہ مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملزم عابد علی جلد پولیس کی تحویل میں ہوگا۔


Top